اپنے ہی ‘بہی خواہوں’ پر ناراض ہوئے دگ وجے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

بھوپال – ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹر پر ’دگ وجے فار سی ایم‘ مہم چلائے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی یہ مہم چلا رہا ہے، وہ ان کا ’ بہی خواہ‘نہیں ہو سکتا۔

مسٹر سنگھ نے آج اس سلسلے میں اپنی ٹویٹس میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ مہم شروع کی، وہ میرا خیر خواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دہائی تک ریاست کے وزیر اعلی رہے ہیں اور اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کہ وہ وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ ان میں سے نہیں ہیں، جو کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور۔ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ دگ وجے فار سی ایم ٹرینڈ کر رہاہے ، جس کے تحت بہت سے لوگوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے مسٹر سنگھ کو مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی امیدوار بنائے جانے کا اعلان کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔