ایم ایل اے نے صنوبر کے لواحقین سے ملاقات کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

ارریہ(علامہ غزالی)، محرم کے نویں سے لاٹھی سے موت ہوئے نوجوان کے لواحقین سے سوموار مقامی ایم ایل اے شاہنواز عالم اور آر جے ڈی کے ریاستی سکریٹری راحل عالم بھونا گاؤں پہنچ کر آنجہانی کے خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا موقع پر راحل نے کہا یہ غمگین واقعہ ہے اس کی سخت مذمت کرتا ہوں پولس انتظامیہ جلد معاملے کی جانچ کر ملزم پر کارروائی کرے۔ جمعہ کو محرم جنگیوں میں مارپیت میں زخمی ہوئے صنوبر کا علاج کے دوران موت ہوگئی دراصل لاٹھی کھیل کے دوران بھونا ومجگواں کے جنگیوں  میں  مارپیٹ  میںزخمی صنوبرکی موت علاج کے دوران ہوگئی۔ اس سے علاقے میں غم کا ماحول چھاگیا ہے۔ محرم غم کا تہوار ہے لیکن جمعہ کو علاقہ میں غم چھایا رہا۔ پولس تحقیقات کرنے میں لگ گئی ہے کہ آخر موت کیسے ہوئی کیا صنوبر کو کسی دشمنی سے تو نہیں مارا ہے۔ موقع پر سماجی کارکنان تابش نور ، رفیق عالم، آرجے ڈی کے بلاک صدر فیضان باڑی ودیگر لوگ حاضرتھے۔