باڑھ اسٹیشن کے قریب بجلی کے تار کی زد میں آکر 10 مزدور جھلسے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

پٹنہ ، (اسٹاف رپورٹر) :داناپور ریل ڈویڑن میں باڑھ ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کے روز چل رہے تعمیراتی کام کے دوران بجلی کے تار کی زد میں آنے سے 10 مزدور جھلس گئے۔ مشرق سینٹرل ریلوے کے سی پی ا?ر او راجیش کمار نے بتایا کہ تعمیراتی کام کے دوران ڈرپ آرم لگانے لئے ٹی ٹی سی بوم پر ٹھیکیدار کے 10 مزدروں نے بنا پاور بلاک کئے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اسی دوران سیڑھی ٹوٹ کر بجلی کے تار کی زد میں آ گئی اور 10 مزدر جھلس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو باڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں سبھی مزدورں کو پی ایم سی ایچ میں ریفر کر دیا گیا۔ ان میں شدید طور سے زخمی دو مزدورں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ جناب راجیش کمار نے بتایا کہ اسحادثے کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ضابطہ کے مطابق کام شروع کرنے کے پہلے بجلی کو بلاک کرنا ضروری تھا۔