بس پلٹنے سے درجنوں زخمی، 4کی حالت نازک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، ضلع کے پوٹھیا اوپی حلقہ کے این ایچ 31 بکھری موڑ کے نزدیک سلی گوڑی پورنیہ سے دربھنگہ جارہی مسافر سے بھری نائٹ سروس بس بے قابوہوکر پلٹ گئی جس میں بس پر سوار ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے جانکاری کے مطابق سلی گوری پورنیہ دربھنگہ جارہی بس پلٹنے کی وجہ سے ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے جس میں چار شدید طور سے زخمی ہیں۔ شدید طورسے زخمی کا علاج سملی پی ایچ سی میں چل رہاہے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور اور خلاصی فرار بتایاجارہاہے۔ پولس موقع پر پہنچ کر بس کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ،مسافروں کی مدد کے لئے کافی تعداد میں لوگ لگ گئے ۔ وہیں مقامی لوگوں نے ایمبولینس کو بلاکر زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔ پی ایچ سی کے ڈاکٹر منوج ہری گپتا نے بتایاکہ شیدید طور سے زخمی میں بیگوسرائے باشندہ مجیرہ خاتون 60سالہ ، جنجھار پور باشندہ سودھادیوی، 38سال، دربھنگہ باشندہ آمود ساہ 40سالہ، ریتا دیوی 28 سال کو بہتر علاج کے لئے پی ایچ سی سمیلی ایمبولینس سے پورنیہ صدر اسپتال ریفرکردیا گیا ہے۔ اور باقی کچھ زخمیوں کا اعلاج سمیلی پی ایچ سی میں چل رہاہے۔ پوٹھیا تھانہ انچارج امیت کمار بی ڈی او ستیندر کمار سنگھ سی او راجیش کمار، اپنے فورنس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر واقعہ کے پورے حالات سے آگاہ ہوئے۔