بگ باس 12،سلمان خان ایک قسط کامعاوضہ 14 کروڑ لیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

ممبئی۔ (یو این این)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 12 کی ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ روپے لیں گے۔بالی ووڈ کے سلو میاںذرائع ابلاغ کے مقبول ترین شو بگ باس کی میزبانی گزشتہ 9 سیزن سے کرتے آرہے ہیں، شو کی بڑھتی مقبولیت کے باعث سلمان خان اپنے معاوضے میں ہرسال اضافہ کردیتے ہیں۔بگ باس کے گزشتہ سیزن میں سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ لیا تھا اور اس بار وہ ایک قسط کا معاوضہ 14 کروڑ لیں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 قسطوں میں نظر آئیں گے۔یہ کسی بھی اداکار کی جانب سے ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ حاصل کیاجانے والا معاوضہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان نے انتظامیہ سے ایک قسط کامعاوضہ 19 کروڑ طلب کیا تھا لیکن شو کی گرتی ریٹنگ کے باعث انتظامیہ نے انہیں 19 کے بجائے 14 کروڑ پر راضی کیا۔