بہترین بولنگ کی بدولت ہم فائنل میں پہنچے:روہت شرما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

دبئی ،(آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اپنے گیند بازوں کی مسلسل اچھی کارکردگی کرنے کے لئے تعریف کی جنہوں نے کافی اچھی گیند بازی کرکے مخالف ٹیموں کو دباؤ میں رکھا اور ہندوستان کو ایشیا کپ فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ ہندوستان نے سپر چار میں بنگلہ دیش اور پاکستان پر آسان جیت درج کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ہندوستانی گیند بازوں نے پاکستان کو سات وکٹ پر 237 رن ہی بنانے دیے اور اس کے بعد نے 39.3اوور میں ایک وکٹ پر 238 رنز بنا کر جیت درج کی۔ہندوستان کی طرف سے روہت (ناٹ آوئوٹ 111) اور مین آف دی میچ شکھر دھون (114) نے پہلے وکٹ کے لئے 210 رن کی ریکارڈ شراکت کی۔ہندوستانی گیند بازوں نے پاکستان کو دو میچوں میں 162 اور 237 رن ہی بنانے دیے جبکہ بنگلہ دیش کو 173 رنز پر آؤٹ کیا۔روہت نے کہاکہ مکمل بولنگ یونٹ نے اپنا کردار اچھی طرح سے نبھایا اور اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس طرح کے حالات میں مسلسل ایک جیسا انجام مشکل ہے اور میں گیند بازوں کو مکمل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔کپتان نے خاص طور پر جسپریپ بمراہ کا ذکر کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک بے مثال بولنگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ بمراہ ایک بولر کے طور پر سمجھدار ہے۔