جائزہ میٹنگ منعقد ہونے سے قبل ہنگامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

ارریہ (علامہ غزالی) جوکی ہاٹ صدر دفتر میں جائزہ میٹنگ سے قبل ہوا پنچایت سمیتی ممبر کا ہنگامہ دار میٹنگ مکھیا امتیاز عالم، اور سمیتی ممبر منان عالم نے بردھا پنشن ، اندرواس یوجنا میں گڑبڑی کو لے کر جم کر ہنگامہ مچایا۔ میٹنگ عوامی رہنما کے ذریعہ رکھی گئی تھی۔ شکا یت کا نبٹارہ نہ ہونے سے موجود سرکاری ملازم بی ڈی او وپرمکھ سے سوال جواب کیا۔ میٹنگ میں بی ڈی او کے علاوہ بی ای او ، سی ڈی پی او ودیگر بلاک افسران کے نہیں پہنچنے پر پرمکھ نے افسروں کی قیادت کررہے کارکنون کو ڈانٹ پھٹکار لگایا۔ میٹنگ پروگرام بہت تاخیر سے ہوئی۔ میٹنگ میں سی ڈی پی او کی رہنمائی کررہی ملازم کو پھٹکار لگانے ایک گھنٹہ بعد سی ڈی پی او پہنچی ۔ تب میٹنگ میں کافی ہنگامہ ہوگیا۔ بی ای او کی قیادت کررہے ایک بی آر پی کو پرمکھ رہنما کے سوال جواب سے زمین تلے پاؤں کھسک رہے تھے۔ موقع پر بھنگیا پنچایت کے مکھیا رہنما منون مسیح نے صاف طور سے تعلیمی محکمہ کے مسئلے پر بہت مشتعل انداز میں گربڑی کا الزامی بلاک افسر کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سطح دن بدن نیچے گرتاجارہاہے اور صدر دفتر میں بچولیوں کی گروہ شامل ہے۔ اس پر لگام لگانا بہت ضروری ہے۔ میٹنگ میں دیگر کئی مدوں پر سوال جواب ہوا لیکن پنچایت عوامی رہنما کا آنے جانے کا سلسلہ رکا نہیں ۔