جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کا وفد کیرل کے دورے پر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

ممبئی (پریس ریلیز)جمعیۃ علما ء مہاراشٹر کا سہ رکنی وفد حافظ مسعود احمد حسامی (نا ئب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قا سمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہا راشٹر)مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر)پر مشتمل کیرالا کے سیلاب متاثرین کی امداد اور باز آباد کاری کے امکا نا ت کا جائزہ لینے کیلئے ویاناڑ پہونچ گیا ہے ۔ وفد نے وہاں کے ذمہ داروں سے ملاقات کر کے وہاں کی صورت حال سے وا قفیت حا صل کی ۔واضح رہے کہ حکومت کیرلا کے سر کلر کے مطابق کسی بھی تنظیم یا ادارہ کیلئے امداد تقسیم کرنے یا راحت رسانی کا کام کر نے کیلئےضلع کلکٹر سے تحریر ی اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہے۔اس کیلئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے وفد نے کلکٹر سے ملاقات کر کے اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے۔اور کیرلا میں رفاہی کام کرنے والی مجاز تنظیموں کی فہرست میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کو بھی شامل کر لیاگیا ہے ۔اس کے بعد یہ وفد کلکٹر آفس سے ہوکر ان بستیوں کا جائزہ لیا جہاں مکانا ت منہدم ہوئے اور بہہ گئے ہیں ۔نقصانا ت کا جائزہ لے کر ریاستی وفد رات ہی میں کالی کٹ کیلئے روانہ ہوا ،جہاں بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی ۔ ریاستی وفد نے متعدد تباہ شدہ آبادیوں کو قریب سے دیکھا،جو کھنڈر میں تبدیل ہوگئی ہیں ،اس کے مکا نات و مکین نیست و نابود ہو گئے ہیں۔ اس خطے میں مائیل کے لحاظ سے آبادیوں کے نام رکھنے کا رواج ہے۔اس وفد نے6مائیل پر پہا ڑی کے کھسکنے کی وجہ سے پوری آبادی اور مسا فرو ں کے لئے بنا ئی گئی مسجد کی تباہی کا دلدوزمنظر دیکھا اور ا گلے دن جمعیۃعلماء احمد آباد (ارشد مد نی ) کے قائم کردہ کیمپ(الوہ) میں پہونچ کر مفتی عبد القیوم صاحب منصوری و دیگر مقامی ذمہ داران سے ریلیف رسانی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور وہاں پر متاثرین میں ریلیف ( زاشیاء خورد و نوش کی کٹیں )بھی تقسیم کی۔واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ناگپور کا بھی ایک وفد وہاں پر پہونچ چکاہے۔اب ریاستی وفد مقامی ذمہ دا ر وں مولانا عبد الشکو ر ،مفتی معصوم ثاقب اور ان کے رفقاء کے ساتھ میٹنگ کرکے کایا رالم کے روانہ ہوا ۔