جمیعتہ علماء کے اراکین کمزور،غریب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں: اسامہ قاسمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

کانپور (حافظ محمد ذاکر)سبھی کو معلوم ہے کہ گنگا ندی میں بڑھی آبی سطح کے سبب شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔پانی گھٹنے کے باوجود ابھی بھی کئی گائوں پو ر ی طرح پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں وہاں بسنے والے لوگوں کو مختلف مسائل و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسے مشکل میں حالات جمعیۃ علماء کے اراکین لگاتارسیلاب متاثر ین خصو صا وہاں کے کمزور، غریب متاثرین کے درمیان جاکر اپنی صلا حیت کے مطابق ہرممکن مدد کرکے ان کی خدمت کرر ہے ہیں ۔اسی ضمن میں آج جمعیۃعلماء شہر کانپور کے ایک وفد نے ریاستی صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی و ضلعی صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی قیادت میں لودھوا کھیڑا،چین پوروہ، دھارم کھیڑا، دبنیپو ر، پہاڑیپور ،منگل پور، بڑا منگل پورسمیت کئی متاثرہ گاوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین کو دال،چاول ،آ ٹا ،شکر،تیل،نمک اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل کٹیں تقسیم کیا۔ متا ثرین کی مدد کر تے ہوئے ریاستی صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے بتایا کہ کشمیر سے لے کر کیرل تک جہاں کہیں بھی لوگوں نے سیلا ب، زلزلہ یا بڑی مصیبتوں کا سامنا کیا ہے جمعیۃ علماء کے کارکنا ن نے ہمیشہ متاثرین کے درمیان جاکر ہر ممکن مدد کرتے ہو ئے ان کے دکھ میں برابر کی شریک رہی ہے ۔خدمت کے اسی جذبے کو قائم رکھتے ہوئے جمعیۃعلماء کے کارکنان کانپور ،انائو کے نشیبی علاقوں میں گنگا ندی میں بڑھی آبی سطح کے سبب سیلاب جیسے حالات میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت میں کام آنا ہی آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام ؓ،اولیاء اللہ اور بزرگان دینؒ کی تعلیمات کا اہم حصہ اور انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔مولانا نے کہاکہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں مختلف امراض کے پھیلنے کا خطرہ ہے، کئی گائوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بیمار ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کیلئے جلد ہی جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر مفت میڈیکل کیمپ لگانے کی تیاری چل رہی ہے، ڈاکٹروں سے رابطہ جاری ہے اور ضروری دوائیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ مولانا نے انسانیت کے تئیں ہمدردی رکھنے والے شہر کے تمام اہل ثروت حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر خود حصہ لیںاور دوسروں کو بھی اس جانب متو جہ کریں۔ اس وقت علاقہ میں مفت تقسیم کیلئے ضروری دوا ئیوں کا انتظام کیا جا رہا ہے اس میں جمعیۃ علماء کا تعاون کر یں ۔اس موقع پر ضلع صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے کہا کہ جب سے یہاں سیلاب آیا ہے ہمارے کارکنا ن کی ٹیم مولانا انعام اللہ قاسمی کی نگرانی میں لگاتار لوگوں کی خد مت کر رہی ہے، ان کیلئے کھا نے پینے، عارضی رہائش کے سا تھ ساتھ گائوں میں مریضوں کیلئے مفت دوائیوں تک کا انتظام کر رہی ہے۔راحتی اشیاء تقسیم کے بعد گرام پردھان روی نشا د ، امیش نشاد، نیہا گپتا ، نیلم سنگھ، آفتاب عالم و علاقہ کے معزز حضرا ت نے موجود تمام لوگوں کو جمعیۃ علماء کی خدمات سے روشناس کراتے ہوئے جذبہ خیر اور ان کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام متاثرین کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا ،بڑے بزرگوں نے سبھی کو دعائیں دیں۔ راحتی اشیاء تقسیم کرنے والوں میںریا ستی صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی ،ضلع صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں ، مولانا انعام اللہ قاسمی ، مولا نا انیس الرحمن قاسمی، مفتی اظہار مکرم قاسمی، قاری شمشاداحمد، مولانا فرید الدین قاسمی، مولوی محمد زید ،حافظ محمد سعود ،محفوظ، اسماعیل سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔