جھارکھنڈ میں15 ستمبر سے 2اکتوبر تک ’سوچھتا ہی سیوا‘ پروگرام چلایا جائے گا:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

رانچی (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک پورے جھارکھنڈ میں  سوچھتا بھارت ابھیان کے تحت سوچھتا ہی سیوا ہے پروگرام چلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نریندر مودی 15 ستمبر کو صبح 9.30 بجے سوچھتا ہی سیوا ہے پروگرام کے تحت سوچھ بھارت کی تعمیر کیلئے پورے ملک سے اپیل کریںگے۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد ایک گھنٹہ سب کو کسی نہ کسی شعبے میں صفائی ابھیان چلایا ہے۔ اس ابھیان کے تحت وزیراعلیٰ ،ریاستی وزراء ، سبھی افسران اور عوامی نمائندے اور ریاست کے عوام 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہردن ایک گھنٹہ سوچھتا مشن کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے صفائی کاکام کریںگے۔ اس پروگرام میں زیادہ سےز یادہ عوامی شراکت داری کویقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کو خدمت کے جذبہ سے چلایا جائے تاکہ پورے جھارکھنڈمیںسوچھتا کا ماحول قائم ہو۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر ریاست کے مختلف بلدیاتی حلقوں کے سلم والے علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیںگے اور غریب ، بے سہارا لوگوں کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہر حلقہ میں عوامی بیداری مہم کے تحت ایل ای ڈی گاڑیوں اور اسکرینوں پر وزیراعظم کی زندگی پر بنی فلم ’چلو جیتے ہیں ‘بھی دکھائی جائے گی۔ اس فلم سے عوام کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ کس طرح ایک غریب خاندان کا لڑکا ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔