دہلی میں پیٹرول کی قیمت 81.89 روپے فی لیٹر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-September-2018

نئی دہلی – (یواین آئی) پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور دہلی میں پیٹرول 82 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا۔

گزشتہ چار دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق، اتوار کو قومی دارالحکومت میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 81.91 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ گزشتہ 12 ستمبر کو یہ 80.87 روپے فی لیٹر تھا۔ اس طرح چار دن میں اس کے دام میں 1.04 روپے کا اضافہ ہوا۔ یہاں ڈیزل 18 پیسے کی تیزی کے ساتھ 73.72 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

عروس البلاد ممبئی میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 89.29 روپے اور ڈیزل 19 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 78.26 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 27 پیسے اور 30 پیسے بڑھائے گئے. کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 83.76 روپے کا اور چنئی میں 85.15 روپے کا ہے۔ان دونوں شہروں میں ڈیزل کے دام بالترتیب 18 پیسے اور 20 پیسے بڑھے۔ چنئی میں آج ڈیزل 77.94 روپے اور کولکتہ میں 75.57 روپے فی لیٹر رہا۔