رمن سنگھ نے کی شہید شیو کمار کے مجسمہ کی نقاب کشائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

رائے گڑھ (ایجنسی): وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے آج رائے گڑھ ضلع کے سپور بلاک کے گرام پنچایت ہیڈکوارٹر تلگی میں شہید شیو کمار کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گائوں میں شہید شیو کمار کے نام پر منگل بھون کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید شیو کمار کے والد دوکھو رام کو مالا پہنا کر ان کی عزت افزائی کی اور شہید شیو کمار کی اہلیہ انیتا اور بیٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہرممکن مدد کا یقین دلایا۔ خیال رہے کہ شیو کمار چھتیس گڑھ مسلح فورس کی نویں بٹالین کے جوان تھے۔ جنہیں 18 اکتوبر 2014 کو نکسلیوں نے بس سے اتار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔