رچا چڈھا بگ باس کے گھر کبھی نہیں جائیں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

ممبئی :  بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہے کہ وہ ریالٹی شو بگ باس میں کبھی نہیں شرکت کریں گی۔ معلوم ہو کہ سلمان خان کے شو میں انڈسٹری کے کئی ستارے شرکت کرتے رہے ہیں ۔بگ باس سیزن12 جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ رچا نے کہا کہ وہ بگ باس میں کبھی بھی نہیں جا ئیں گی بھلے ہی ا سکے لے انہیں کوئی سو کروڑ روپئے کیوں نہ دے ۔رچا نے کہا کہ بگ باس میں جانے کے لئے جس طرح کی اسٹیمنا اور ہمت چاہئےہوتا ہے وہ ان میں نہیں ہے۔