سعودی سرکاری ٹی وی پر پہلی بار خاتون نیوز اینکر ، عوام کو خوشگوار حیرت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

ریاضـ،( اے یوایس) سعودی عرب میں پہلی بار سرکاری ٹی وی ’ سعودی ٹی وی‘ پر رات کے پرائم ٹائم پر ایک خاتون نے نیوز بلٹین شروع کیا ہے۔صحافی وئام ال دخ?ل نے اپنی ساتھی مرد نیوز اینکر کے ساتھ رات ساڑھے نو بجے کے بلیٹن میں مقامی اور بین الاقوامی خبریں پڑھیں۔اس سے پہلے سعودی عرب میں رات کو سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نیوز بلیٹن میں مرد اینکرز ہی ہوتے تھے جبکہ خواتین موسم کی خبروں، صبح کے پروگرامز اور خواتین سے متعلق پروگرامز میں دکھائی دیتی تھیں۔2016 میں پہلی بار ایک خاتون اینکر زومنہ ال ہاشمی نے صبح کا نیوز بلیٹن پیش کیا تھا۔صحافی وئام ال دخ?ل جنوری 2018 سے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی سے منسلک ہیں۔عرب نیوز کے مطابق وئام ال دخ?ل بحرین میں عرب نیوز کے لیے 2014 سے 2017 تک کام کر چکی ہیں اور کافی مقبول تھیں۔انھوں نے ستمبر 2012 سے نومبر 2013 تک سی این بی سی عربیہ کے لیے رپورٹننگ کی۔ وئام ال دخ?ل نے 2011 میں لبنان کی امریکن یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویٹ کیا اور انھیں عربی کے علاوہ انگلش اور فرانسیسی زبان پر عبور حاصل ہے۔خیال رہے کہ وزارتِ کلچر کے ماتحت چلنے والے سعودی ٹی وی کو حال ہی میں دوبارہ لانچ کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وڑن 2030 کے تحت متعدد ترقی پسند اصلاحات کی گئی ہیں جس میں خواتین کو گاڑی چلانے، سٹیڈیم میں جانے اور کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔