سلومیاں نے ایک بار پھر اپنی شادی کا تذکرہ کرڈالا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

ممبئی،(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی شادی کا تذکرہ کر ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ اکثر لوگ مجھ سے سوالات کرتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گا اور آج میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ بگ باس سے میری طویل رفاقت رہی ہے اور اس سے میرا الگ ہی تعلق ہے۔سلو میاں نے کہا کہ بگ باس کے ساتھ گزری حسین یادوں اور اس پروگرام کے ساتھ سب سے زیادہ گزرنے والے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے ’بگ باس‘ سے ہی شادی کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے مجھے بہت فائدہ ہوگا۔