سپریم کورٹ نے عورتوں کیلئے کھولے سبریملامندر کے دروازے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

نئی دہلی  – (یو این آئی)سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ہر عمر کی خواتین کے لئے کیرل کے سبریملا مندر کے دروازے کھول دئے۔

چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس روہنگٹن ایف نریمن اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بنچ نے چار ۔ایک کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فزیولوجی کی بنیاد پر دس سے پچاس سال کی عمر کی خواتین کے سبریملا مندر میں داخلہ پر پابندی آئین میں دئے گئے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ انڈین ینگ لائرس ایسوسی ایشن کی عرضی پر سنایا۔ جسٹس مشرا نے اپنی طرف سے اور جسٹس کھانولکر کی طرف سے فیصلہ سنایا جب کہ جسٹس نریمن اور جسٹس چندر چوڑ نے الگ سے لیکن اتفاق کا فیصلہ پڑھا ۔ آئینی بنچ میں شامل واحد خاتون جسٹس اندو ملہوترا نے عدم اتفاق کا فیصلہ دیا۔