شام میں اتحادی فوج کے حملوں میں 3300 عام شہری جاں بحق

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

دمشق ،( اے یوایس ) شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف امر یکہ کی قیادت میں قائم اتحاد نے اعترا ف کیا ہے کہ 2014 کے بعد شام میں بمباری کے دوران 3300 عام شہری بھی مارے گئے۔انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والیا دارے ’آبزرویٹری‘ کیمطابق امریکہ کی قیادت میں قائم عالمی فوجی اتحاد کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا 23 ستمبر 2014سے 2018 کے آخر تک مشتبہ داعشی جنگجوؤں کے خلاف 29 ہزار 920 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں 3331 شہری جن میں826 بچے شا مل ہیں مارے گئے۔ قبل ازیں اگست میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1061 بتائی گئی تھی ۔ بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی تک سولین کی ہلاکتوں کی 18 درخواستوں کی تحقیقات کی گئیں جب کہ 15 کو مسترد کردیا گیا۔ جولائی کے آخر تک سولین کی ہلاکتوں سے متعلق سامنے آنے والی 216 شکایات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔