شاہ رْخ خان، اکشے کمارسمیت بالی ووڈ اسٹارسلائی کڑھائی کرنے لگے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

لندن،(پی ایس آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رْخ خان، ایکشن ہیرو اکشے کمار، نوجوان اداکار رنبیر کپور اور ہدایتکار کرن جوہر سمیت بالی ووڈ اسٹارزسلائی کڑھائی کرنے لگ گئے۔ اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم’سوئی دھاگہ‘کی پروموش کے ساتھ ہی بالی ووڈ اسٹارز کو سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا چیلنج دیا تو شاہ رْخ خان ، اکشے کمار ، رنبیر کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹار نے سوئی میں دھاگہ دالنے کی بھرپور کوشش کی جس میں کچھ کامیاب ہوئے کچھ ناکام اور اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کو بھی چیلنج کرڈالا۔واضح رہے شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔