شراب کےساتھ 2خواتین سمیت 3گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، بہار میں شراب بندی قانون نافذ ہونے کے باوجود کٹیہار ضلع میں چوری چھپے شراب کا دھندا پھل پھول رہاہے۔ کٹیہار محکمہ آبکاری کی ٹیم نے تھانہ حلقہ سے 160 بوتل روائل بسکی برآمد کیا۔ آبکاری محکمہ کے ارون کمار مشرانے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ حلقہ کے باغوا باڑی گاؤں سے سڑک کنارے جھاڑی میں چھپاکر رکھا ہوا ۔ اسم میں تیار شدہ 160 بوتل شراب برآمد کیا اس سلسلہ میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ وہیں دوسری طرف براری تھانہ کے بڑی بھینس دیارا سے انیتادیوی کو آٹھ لیٹر چلائی شراب کے ساتھ اور امین آباد میل ٹولہ تھانہ سیماپور سے رینا دیوی کو پانچ لیٹر چلائی شراب کے ساتھ گرفتار کیاگیا ہے۔

اسی طرح بلرام پور تھانہ حلقہ کے کلہانہ باڑی موڑ کے پاس سے پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جانچ کے دوران ایک موٹر سائیکل سے 45 لیٹر بنگال میں تعمیر شدہ دیشی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیاہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اتوار کی صبح اطلاع ملی کہ مغربی بنگال کے ٹونیدیدھی بازار سے شراب لے کر تھانہ حلقہ سے کر جارہاہے اطلاع پاتے ہی انسپکٹر پی سی چودھری فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر گذرنے والی سبھی گاڑیوں کی تلاشی کرنے کا حکم دیا۔ پولس کو آتا دیکھ کر کالے رنگ کے موٹر سائیکل میں سوار آدمی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس کو کھدیر کر پکڑ لیا۔