شراب کے ساتھ ایک گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، بارسوئی ریل پولس کو ملی بڑی کامیابی بنگال سے کٹیہار کی طرف جارہی رادھیکاپور پسنجر میں بارسوئی ریل پولس کو جانچ کےبعد انگریزی شراب کی درجنوں بوتلیں ملی جسے ریل پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ اور اس کے متعلق جی آرپی داروغہ سورتی مہتو نے کہا کہ پسنجر ٹرین میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جانچ کرنے پر کئی کارٹن میں بند 165 بوتل انگریزی شراب ملی۔ وہیں دوسری طرف بارسوئی تھانہ میں دو لیٹر شراب کے ساتھ ایک اسمگلر بارسوئی پولس نے گرفتارکیا۔ تھانہ انچارج نے بتایاکہ یہ اسمگلر کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیاگیاہے۔