شکھر نے یوراج کی برابری کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018

دوبئی – (یو این آئی) بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے اپنی 14 ویں یک روزہ سنچری بنانے کے ساتھ ہی سرکردہ آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی برابری کرلی ہے۔

شکھر نےایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف کل 127 رن بنائے جو ان کی 14 ویں سنچری تھی۔

شکھر نے اس کے ساتھ ہی یوراج کی برابری کرلی اور وہ ہندوستان میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں یوراج کی برابری پر مشترکہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔