شیو راج نے راہل گاندھی کی نکتہ چینی کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

بھوپال ، (یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے وزیرِعلیٰ شیو راج نے آج کانگرس صدر راہل گاندھی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ملک کو ‘تفریح اور سیاست کو ‘تماشابنادیا ہے ۔مسٹر چوہان یہاں جنبوری میدان میںبی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پروزیر ِاعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے علاوہ مرکزی اور ریاستی سینئرلیڈر موجود تھے ۔ مسٹر چوہان نے مسٹر گاندھی کے ساتھ ہی کانگرس کے سینئر لیڈروں پر بھی سخت چینی کی اور کہا کہ وہ سبھی اقتدار چھین جانے پر بوکھلا ئے ہوئے ہیں ۔مسٹر چوہان نے کانگرس صدر راہل گاندھی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل وہ دارالحکومت بھوپال آئے اور انہوں نے آنکھ سے وہی کرحرکت یہاں بھی کی جوانہوں نے کچھ دن قبل پارلیمنٹ میں وزیر ِاعظم نریندر مودی کو گلے لگا نے کے بعد کی تھی ۔وزیر ِعلیٰ نے کہ کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ مسٹر گاندھی اب سمجھدار ہوگے ہیں لیکن ان حرکتوں سے صاف ہوگیا کہ ایسا نہیں ہوا ہے۔ مسڑچوہان نے مسٹر گاندھی کو ‘شیو بھگت کے طور میں پیش کرنے پر کہا کہ وہ مان سرور کی یاترا سے آئے اور اپنی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل کررہے ہیں ۔مسٹر گاندھی بار بار بیرون ملک جاتے ہیں او ر وہاں کیا کرتے ہیں ، اس کی تصویر وائرل کی جانی چاہئے ۔ وزیر ِ علیٰ نےمسٹر گاندھی کی جانب سے انہیں حال ہی میں ‘گھوشنا مشن ‘ بتایا جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ ‘ہاں میں اعلان کرتاہوں ، لیکن انہیں پورا بھی کرتاہوں ‘۔ انہوں نے 2003کے قبل سڑک ، بجلی اور ریاست کے دیگر علاقوں کی خستہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے 2003میں اقتدار میں آنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی ،بجلی چوبیس گھنٹےفراہم کی ،آبپاشی کی رفتار چھ گنا بڑھ گئی۔