علوی اتوار كو لیں گے پاکستان کے صدر کے عہدہ کا حلف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-September-2018

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ارکان میں سے ایک ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو صدر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

ریڈیو پاکستان نے صدر دفتر کے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مسٹر علوی ملک کے 13 ویں صدر کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سمیت دیگر سیاستدان اور فوجی افسران شرکت کریں گے۔

دانتوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر علوی (69) نے صدر کے لئے سہ رخی مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن اور پاکستان مسلم لیگ-نواز کے مولانافضل الرحمن کو شکست دی ۔

وزیر اعظم کے قریبی ساتھی ڈاکٹر علوی 2006 سے 2013 تک پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے اور گزشتہ 25 جولائی کو ہوئے نیشنل اسمبلی کے انتخابات میں کراچی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت ہفتہ کو ختم ہو گئی۔