عمران خان آج سعودی عرب کے دوروزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

اسلام آباد – (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے جہاں وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی ملاقات کریں گے۔

وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18سے 19ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم خان شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور بعد میں رائل کورٹ میں ان کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

وزیراعظم خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسعد عمر اور وزیراعظم کے مشیر کامرس عبدالرزاق داود بھی ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورہ کے دوران مختلف مذہب مقامات کی زیارت اور عمرہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم اور ان کا وفد بدھ کی شام کو ابو ظہبی پہنچیں گے۔ وہ امیر محمد بن زائد النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔