غیر اعلانیہ ایمر جنسی جیسے ریاست میں بی جے پی نے حالات پیدا کر دئے :شیکھر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

مین پوری (حافظ محمد ذاکر )کی تمام تحصیل ہیڈ کواٹر پر بر سر اقتدار ریاستی بی جے پی حکومت کو جم کر کوسا گیا ،اسمبلی صدر چندر شیکھر نے کہا ریاست میں قانون لاچار ہوگیا،ظلم زیادتی ،ناانصافی ظلم، خواتین کے تئیں بڑھتے جرائم، نوجوانو کے مستقبل سے کھلواڑ ،کسانوں ،مزدوروں اور، اقلیت کے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے ۔ چندر شیکھر یادو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈ ے پر عمل کر رہی ہے، نسل ،ذات پرستی کا ماحول پیدا کرکے نفرتیں پھیلا رہی ہے ،ریاست اتر پردیش میں غیر اعلانیہ ایمر جنسی جیسے حالات ہیں ،آئین کے بانی ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر بنائے قانون کو نذرِ آش کیا جا رہا ہے ،مگر کوئی کار روائی عمل میں نہیں آتی ،گویا کہ سرکار کی پشت پناہی حاصل ہو۔صدر مین پوری ہردیش کمار عرف جانی نے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی تنظیموں کے کارکن گلے میں بھگوا پٹا ڈال کر سڑکوں پر کھلے عام افراتفری کا ماحول قایم کئے ہوئیہیں ،بھگوا پٹے والوں کی اب غنڈہ گیری عام ہو گئی ہے ،جس سے عام لوگوں میں خوف سما گیا ہے ، غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں کسانوں، مذدوروں، اور نوجوانو کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔ بے روزگاری نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے ،اکھلیش کے دور اقتدار میں نوجوانوں کو جو روز گار فراہم کیا گیا تھا ،یہ بی،جے پی ،سرکار وہ بھی چھین رہی ہے ،ضلع صدر خواتین سیل کی جیو تی میسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکو مت میں ریاست کی قانونی نظام مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے، ریا ست میں خواتین کی بہن، بیٹیوں کی عصمت دری، جنسی استحصال ، قتل غار ت گری ،اب عام سی بات ہو گئی ہے ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ؤں کے تحفظ میں خواتین تحفظ گھروں میں خواتینوںکے ساتھ جبراً جسم فروشی کی انسانی سوز حرکتیں کی جارہی ہیں ، اور معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کی شرم ناک وارداتوں نے ریاست کی عوام کا شرم سے سر نیچا کر دیا ہے ۔نیٹو راجپوت نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مانگنے کیلئے پرامن مظاہرہ کر نے پر بھی پولیس کی زیادتی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ، ریاست کا کسان کا فاقہ کشی کے دہانے پر ہے، اور حکومت ان کی فصل کی دوگنی قیمت بڑھانے کا جھوٹی یقین دہا نی کرا کر صرف تسلی میں رکھے ہوئے ہے ۔اس موقعہ پر تمام سپا کے کار کنان وعہدیداران موجود رہے ۔