فلاحی منصوبوں کے نفاذ کی رفتار تیزکریں افسران : کمشنر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

دربھنگہ : (عبدالمتین قاسمی ) دربھنگہ کمشنر مینک بربرے کی صدارت میں کمشنری سطحی کو آرڈیشن کمیٹی کی نشست ہوئی جس میں دربھنگہ ڈویزن کے تینو ںاضلاع دربھنگہ ، مدھوبنی اور سمستی پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔کمشنر نے متعلقہ افسران سے منصوبوں کی رفتار میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے بیٹھک میں ریونیو جمع کرنے ، ریونیو کورٹ میں زیر التوا معاملات کا نپٹارہ کرنے ، نیلام نامہ ، الیکشن اور سات مقاصد پروگرام کے تحت جاری منصوبوں ، تعلیم اور صحت محکمے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ریونیو کی حصولیابی کیلئے کمشنر نے متعلقہ محکمہجیسے رجسٹریشن ، ٹرانسپورٹ ، کان کنی ، توانائی ، میونسپل کارپوریشن اور نگر پریشد کے افسران کو موثر لائحہ عمل تیار کرکے ریونیو بڑھانیپر توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ کمرشیل ٹیکس محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ اپنے اپنے انچل کے تاجروں سے ریگولر ریٹرن فائل کروانا یقینی بنائیں ۔ افسران نے بتایا کہ جی ایس ٹی کی وصولی یقینی بنانے کیلئے تما م دفاتر کے ڈی ڈی او کو ٹریننگ دی جارہی ہے اوردربھنگہ ضلع کے ڈی ڈی او کی اگلی ٹریننگ 28؍ستمبر کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں ہونے جارہی ہ ہے ۔ ا س طرح کی ٹریننگ ڈویزن کے تمام اضلاع میں دی جائے گی ۔ رجسٹریشن محکمہ کے معاون افسر کو ہدایت دی گئی کہ کھسرہ رجسٹرر اپ دیٹ کرنے کے کام میں مزید تیزی لائیں ۔ کام میں لاپرواہی کی وجہ سے دربھنگہ کھان انسپکٹر شیام نندن ٹھاکر سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ توانائی محکمہ ریونیو جمع کرنے کے ساتھ خراب میٹر کو بدلنے کاکام تیزی سے کریں ۔ محکمہ جنگلات کے افسر کوشجر کاری اور قبل میں لگائے گئے پودے کی حفاظت پر خصوصی دھیان دینے کی ہدایت دی گئی ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے محکمہ جنگلات کے افسرسے کہا کہ پولو میدان اور بائی پاس اور دوسری خالی جگہوں پر پودے لگانے کاکام مکمل کروائیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے دربھنگہ کے ٹاؤن ہال اور کملانہرو لائبریری کی جدید کاری کیلئے شہری ترقیات محکمہ کو تجویز بھیجنے کی ہدایت دی ۔ نگر نگم اور نگر پنچایت سے متعلق افسران کو ہدایت دی گئی کہ نگر میں آمدنی کا ذریعہ بڑھائیں اور ہولڈنگ ٹیکس وصول کریں۔ مدھوبنی کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ نگر پریشد مدھوبنی کو ترقی دے کر نگر نگم بنانے کی تجویز محکمہ شہری ترقیات کو بھیجا گیاہے ۔ بیٹھک میں زمین لگان ، آن لائن میوٹیشن ، سیرات بندوبستی اورسیرات وصولی کا جائزہ لیا گیا ۔ ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے ، ہٹانے اور دعوی سے متعلق جاری کام پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ۔ 8اور 21؍اکتوبر کو منعقد ہونے والے ووٹر لسٹ تصحیح کاری پروگرام کی تیاری کرنے کا حکم دیا ۔ کمشنر نے ووٹر لسٹ سے متعلق دعوی اور اعتراض کا روزنپٹارہ کرنے کی ہدایت دی ۔ بیٹھک میں ابھیان بسیرا ، مہادلت خاندان کیلئے رہائش کے قابل زمین ، زمینی تنازعہ کا تصفیہ ، جمع بندی ، سدھار اور عدالت میں زیر التوا معاملوں کے تصفیہ پر زور دیا گیا ۔