قرینہ مزاحیہ فلم میں کام کریں گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

ممبئی، (یواین آئی)مشہور اداکارہ قرینہ کپور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والی ہیں۔قرینہ نے بالی ووڈمیں واپسی کرلی ہے۔ویرے دی ویڈنگ کے بعد قرینہ فلم تخت اور گڈ نیوز میں کام کرنے والی ہیں ۔ان دونوں فلموں کے علاوہ قرینہ نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔اس فلم میں قرینہ مزاحیہ رول کرتی نظر آئیں گی۔یہ خواتین پر مرکوز مزاحیہ فلم ہوگی۔فلم اترپردیش کے پس منظر میں ایک چھوٹے شہر پر مبنی ہوگی۔قرینہ نے جب اس فلم کی کہانی پڑھی تو انہیں یہ کافی پسند آئی،جس کے بعد انہوں نے یہ فلم کرنے کا ارادہ کرلیا۔وہ دسمبر کے آخر تک گڈ نیوز کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں اور مارچ 2019 تک اس فلم کی شوٹنگ پوری کرلیں گی۔