مالدیپ کے انتخابی نتائج کا ہندستان نے خیرمقدم کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی) ہندستان نے مالدیپ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا خیرمقدم کیا ہے او ر پڑوسی پہلے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مالدیپ کے ساتھ شراکت کو مزید مضبوط کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہم مالدیپ میں تیسرے صدارتی انتخابات کے عمل کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں ابتدائی اطلاع کے مطابق مسٹر ابراہیم محمد سولیح کامیاب رہے ہیں۔ ہم مسٹر سولیح کو انکی جیت پر نیک خواہشات دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جلد اس نتیجہ کی سرکاری طورپر تصدیق کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن نہ صرف مالدیپ میں جمہوری طاقتوں کی جیت ہے بلکہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے تئیں ملک کے لوگوں کی مضبو ط اعتماد کی بھی عکاسی ہے۔ ہماری پڑوسی پہلے کی پالیسی پر چلتے ہوئے ہندستان مالدیپ کے ساتھ اپنی شراکت داری مضبوط بنانے کے لئے ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔