مالدیپ کے صدارتی الیکشن میں سرکاری طورسے باقاعدہ محمد صالح کو فاتح قرار دیا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

مالے – (یو این آئی)مالدیپ کے الیکشن کمیشن نے سنیچر کو سرکاری طور پر صدارتی انتخاب میں ابراہیم محمد صالح کو فاتح قرار دیا۔

اس انتخاب میں مالدوین ڈیموکریٹک پارٹی کے ابراہیم محمد صالح نے صدر عبداللہ یامین کے مقابلے میں 38484 ووٹوں سے برتری حاصل کی۔

محمد صالح اپوزیشن پارٹیوں مالدوین ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری پارٹی اور مذہبی عدالت پارٹی کے مشترکہ امیدوار تھے۔

اس انتخاب میں محمد صالح نے 134705 ووٹ حاصل کیا ہے جبکہ یامین نے 96052 ووٹ حاصل کیا۔

محمد یامین کی پروگریسیو پارٹی نے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے جبکہ سلامتی فورس نے الیکشن کے نتائج کو برقرار رکھنےکا وعدہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن احمد شریف نے نامہ نگاروں سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کسی طرح کاکوئی اثرورسوخ کا استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی رشوت دی گئی ہے۔

مسٹر شریف نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ ہماری ڈیوٹی کی انجام دہی سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔حالانکہ ہمیں جسمانی طور سے نقصان پہنچانے کے لئے متعدد فون کال آئیں۔ ہم نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا وہ اس لئے کہ سلامتی فورس نے تمام کمشنروں کو سلامتی کے بہتر انتظامات مہیاکرائے تھے۔