مودی اور شاہ بھوپال میں بی جے پی کارکنوں کے پروگرام میں شامل ہوں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

بھوپال – (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان کی طرف سے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر امت شاہ اور مرکز اور ریاستی سطح کے کئی رہنما اور عہدے دار بھی موجود رہیں گے۔

مسٹر مودی اور مسٹر شاہ خصوصی جہاز سے تقریبا تقریبا بارہ بجے یہاں اسٹینٹ ہینگر پر آئیں گے اور وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر سے براہ راست پروگرام کے مقام جمبوری میدان پہنچیں گے ۔ پروگرام میں شامل ہونے کے بعد دونوں رہنما تقریبا تین بجے واپس دہلی آجائیں گے۔