میری سوانح کا وقت نہیں آیا: گووندا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

ممبئی، (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ ان کی سوانح بنائی جا سکتی ہے لیکن اس کا ابھی وقت نہیں آیا ہے۔بالی ووڈ میں ان دنوں سوانحی فلمیں بنانے کا رجحان ہے۔ حال ہی میں گووندا کے دوست سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو بنائی گئی تھی۔ گووندا کا خیال ہے کہ ان کی بھی بایوپک بننی چاہئے لیکن اپنی کہانی کو اسکرین پر دکھانا تھوڑی جلد بازی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بایوپک سے زندگی میں جدوجہد کرنے والے لوگ بے حد متاثر ہونگے۔