وراٹ-ميرابائي بنیں گے کھیل رتن ، ایشیاڈ،دولت مشترکہ فاتح نظر انداز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

نئی دہلی – (یو این ا?ئی ) ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور عالمی چمپئن خاتون ویٹ لفٹر م?رابائ? چانو کے نام کی ملک کی اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے سفارش کی گئی ہے جبکہ دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

ایشیائی کھیلوں کے سبب قومی کھیل ایوارڈ تقریب کو اس کے باقاعدہ دن 29 اگست سے آگے بڑھاکر 25 ستمبر کیا گیا تھا لیکن حیرت کی بات ہے کہ انڈونیشیا میں ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کی بہترین کارکردگی کرنے کے باوجود کسی کھلاڑی کو کھیل رتن کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کچھ کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن میں بھالا پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا، ٹیبل ٹینس اسٹار منی?ا بترا، حال میں عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے شوٹر انکر متل، ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور گولف کھلاڑی شبھنکر شرما شامل ہیں۔