وزیراعظم مودی نے اساتذہ کو نیک خواہشات پیش کیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے یوم اساتذہ (ٹیچرس ڈے) کے موقع پر اساتذہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیراعظم نے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ برادی کو نیک خواہشات۔

اساتذہ نوجوانوں کی ترقی، ان کے زندگی کو سمت دینے نیز قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم سابق صدر اور باوقار استاد ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ سے منگل کے روز ملاقات کی تھی۔