وزیر اعلیٰ نے لیا ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی کارگزاریوں کا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

پٹنہ،(اسٹاف رپورٹر):آج ایک 1انے مارگ واقع’ سنکلپ‘ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی کی 5ویں میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ہیمناتھ رائو نے ڈی ایم آئی سوسائٹی کے کام کاج اور پروگریس رپورٹ آف ڈی ایم آئی سے متعلق تفصیلی جانکاری وزیراعلیٰ کے سامنے رکھی۔ قابل ذکر ہے کہ ایکشن ریسرچ پروجیکٹ ، ری ایمیجنگ بنیادی تعلیم کے تحت مغربی چمپارن کے گونا ہا بلاک کے بھیتیہروا بنیادی اسکول کو سینٹر مان کر 12 دیگر میڈل اسکول اور ایک کستورباگاندھی گرلس اسکول کو کلسٹر کی شکل میں فروغ دینے کا پروگرام ڈی ایم آئی کے ذریعہ چلا یا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ مظفر پور ضلع کے کڑھنی بلاک کے تحت امرکھ پنچایت میں ’’پنچایت کو با اختیار کر نے کے توسط سے انتظامیہ ‘‘کے لیے ایک پائیلٹ پروجیکٹ پر بھی ڈی ایم آئی کے ذریعہ کام جاری ہے ۔بھیتیہر وابنیادی اسکول کو ماڈل بنا نے اور حصہ دار انتظام کے ساتھ پنچایتوں کی اختیار کاری ان دونوں کے بارے میں بھی ڈی ایم آئی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کے سامنے پرزنٹیشن کیاگیا۔میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی اسکولوں کو ریوائیوکر نے کا فیصلہ پہلے ہی لیا گیا ہے اور جو بھی بنیادی اسکول بنائیں گے ان کانام کستوربا بنیادی اسکول ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھیتیہر وااہم مقام ہے، جہاں کستوربا گاندھی ٹھہری تھیں ۔ ڈی ایم آئی کو بہت کچھ کر نا ہے ،ہماری سوچ ہے کہ جتنے بھی بنیادی اسکول ہیں اسے بحال کر کے ا سے ماڈل کی شکل میں تبدیل کر نا ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتوں کی اختیار کاری سے متعلق جو ڈی ایم آئی کا ماڈل سامنے آئے گا اسے دیگر مقام پر بھی لاگو کیا جائے گا ۔محکمہ عمارت تعمیرات کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈی ایم آئی کے کیمپس کا کام جلد شروع کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرکچر کا کام بھلے ہی مرحلہ وار ہو لیکن جو بنیادی ضروریات ہیں وہ فوری مہیا ہو نی چائیے ۔بائونڈری وال خوبصورت اور بہتر ڈھنگ سے تعمیر ہو نا چاہئے ۔ پیسے کی کوئی کمی نہیں ہو گی ۔ لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کا فوری طور پر انتظام ہو نا چاہئے ۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے صلاح کار جناب انجنی کمار سنگھ ، سابق چیف سیکریٹری اور ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرس کے چیئر مین انوپ مکھر جی ، پرنسپل سیکریٹری مالیات محترمہ سجاتا چتر ویدی ، پرنسپل سیکریٹری پنچایت راج امرت لال مینا ، پرنسپل سیکریٹری شہری ترقیات و رہائش جناب چیتنئے پرساد ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ، سیکریٹر ی مویشی و ماہی وسائل محترمہ این وجئے لکشمی ، سیکریٹری پلاننگ و ڈیولپمنٹ منیش کمار ورما ،سیکریٹری دیہی ترقیات اروند کمار چودھری ، جیویکا کے چیف ایکزیکیٹو افسر بالا موروگن ڈی ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ تعلیم نوج کمار سمیت ڈیولپمنٹ مینجمنٹ سینٹر سے منسلک دیگرفیکلٹی کے ممبران وفسران موجود تھے ۔