ووٹ ہماراآئینی حق ہے سبھی کوووٹ دینا چاہئے : مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

سہارنپور(احمد رضا)جامعۃ الشیخ عبد الستار گندیوڑہ نانکہ ہمیشہ قومی سطح کے معا ملات میں اپنا تعاون دینیکے لئے پیش پیش رہتا ہے ہمیشہ اس مدرسہ کے اساتذہ اور طلبہ نے وو ٹ دو بیداری ریلی نکال کر ووٹرس کو ووٹ ڈا لنے کیلئے تیار کیا وہیں ان دنوں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ووٹ بنوائو مہم میں بھی جامعہ بڑھ چڑھ کر اپنی حصہ دار ی نبھا رہاہے یہ پورا مہینہ ووٹ بنوا نی کیلئے مقرر ہے جن لوگوں کے ووٹ نہیں بنے یا پرانے ووٹرس کے نام وپتہ غلط اندراج ہے تو ان کیلئے یہ سنہرا موقع ہے کہ ووٹ ضرور بنوالیں! اس عشرہ میں قوم میں ووٹ کی خاطر بیداری لانے کیلئے مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی کی قیادت میں طلباء وطالبات نے مشرتکہ طور پر ایک نعرہ دیا جو یہ ہے کہ ووٹ بنائو ،ووٹ بنوائو اور ووٹ ڈالو کیونکہ یہ ووٹ ہی توہمارا آئینی حق ہے مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک دنیا کا واحد عظیم جمہوری ملک ہے ہمار ے ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق د یئے گئے ہیںاسی اعتبار سے ہمارا ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ہمارے اس ملک کو تما م مذاہب اور علاقہ کے رہنے والوں نے آزاد کرا نے میں برابر کی قربانی دی جنگ آزادی میں سبھی کے برابر تعاون اور قربانی پیش کئے جانیکے اس خاص جذبہ کو لاکھ سلام ۔ جا معۃ الشیخ عبد الستار گندیوڑہ نانکہ کے ناظم اعلیٰ مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے کہاکہ شکر گذار ہیں ہم ملک کے تما م قائدین کے کہ ان تمام نے ملک کے تمام ہندو ستانی شہریوں کیلئے برابر کا درجہ رکھا، اور برابر حقوق فراہم کئے، ان ہی حقوق میں ایک اہم حق ہماری ووٹ کی حصہ داری ہے، ہمیں ہمارے ملک کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر قومی نمائندوں کو بنانے کا حق ہمارا ہے، ملک کا ہر شہری اپنی مر ضی کے مطابق قابل آدمی کو چننے کا حق رکھتا ہے، مگر افسوس صد افسوس آج بھی ہمار ے ملک میں کچھ افراد ایسے ہیں جو اس حق کی ادائیگی کو ضائع وقت میں شمار کرتے ہیں ، اور کہتے ہیں ہمیں کیا یہ لوگ روزی دیتے ہیں ، جو ووٹ دیں، یا یہ ہمارے کچھ کام نہیں آتے ہم خواہ مخواہ ووٹ کی لائن میں کیوں لگیں، نہیں نہیں یہ سوچ بالکل غلط ہے، ہمیں احادیث مبارکہ سے بھی پتہ چلتا ہے اور شریعت میں ایسا کہنے کی بھی اجازت ہی نہیں بلکہ شریعت صا ف کہتی ہے کہ اپنی حق رائے دہی کا استعما ل کرنا چاہئے ! مفتی ضیاء الرحمن قاسمی ستا ری نے کہا بالخصوص مسلم قوم کو اس ضمن میں زبر د ست پیش رفت بڑھانیکی بہت کی ضرور ت ہے، اپنے ووٹ بنوائیں اور دوسروں کو بھی وو ٹ بنوانی کیلئے تیار کریں یاد رہے ہمارے ملک میں ووٹ کی بڑی اہمیت ہے ہمکو لازم ہے۔