وہ دن دور نہیں جب ملک میں سپا کی حکومت ہو گی: توتارام یادو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

مین پوری ( حافظ محمد ذاکر) سڑکیں گڈھوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ،محکمہ صحت خود بیمار ہے ،ہر طرف بد امنی کا موحول ہے ،بیٹیا ں خوف زدہ ہیں ،کسان پریشان ہیں ،دوکاندار ٹیکسوں سے ڈرا ہوا ہے ،انتظامیہ کوئی عوام کی شنوائی نہیں کر رہا ہے ،افسران کے سامنے بار بار عوام حاضری لگا رہی ہے ،مگر دھکے کھا کر واپس لوٹ رہی ہے ،یہ ملک و ریاست کی موجودہ صور تِ حال ہے ،اب عوام بی جے پی کو ووٹ دے کر پچتا رہی ہے ،آج تکونیہ پارک واقع کلیکٹر یٹ پر سماجوادی پارٹی کے بینر تلے ملک بچائو، قا نون بچائو ،کے تحت ایک مظارہ میں شرکا سے خطاب کرت ہوئے سابق وزیر آلوک کمار شا کیہ ،وسابق وزیر توتا رام یادو نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،آلوک شاکیہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کے ساتھ بڑا دھوکا کیا ہے ،سب سے زیادہ کسان خود کشی کر رہا ہے ،بچیو ں بیٹیوں کے ساتھ جبراً جنسی استحصال کیا جارہا ہے ،مگر کوئی کہناوالا نہیں ،اس حکومت میں ظلم کے خلاف زبان کھولنا بھی اب جرم ہے۔ تورام یادو نے کہا کہ یہ مودی سرکار نے سبھی بیو پار چوپٹ کر دئے ،تاجر و ں پر اتنے ٹیکس لاد دئے ہیں ،کہ تاجر سکون سے اپنی تجارت بھی نہیں کر پارا ہے ،کسانوں کی آمدنی کے اضافہ پر کہا کہ مودی سرکار نے کسانوں کے ساتھ ایک مزاق کیا تھا ،اب اس مزاق کا بدلہ وہ عام انتخاب میں ضرور لیگا ،تو تا رام نے کہا کہ ریا ست میں قا نو ن راج نہیں منمانی کا راج ہے،انتظامیہ میں اب تانا شاہی نظر آتی ہے ،انہو نیں کہا کہ ہما ر ے ایک کارکن کو صرف یہ پونچھ نے پر ڈاکٹروں کی جانب سے مقدمہ درج کرادیا گیا کہ آخر ہسپتال میں دوائیاں کیوں نہیں ہیں ، سماجوادی سرکار میں ،ہر طبقہ کا کام سرعت کے ساتھ انجام دیا جاتا تھا ،آج لوگ پھر سماجواد ی پارٹی کی حکو مت کو یاد کر رہے ہیں ،اب وہ دن بھی دور نہیں کہ جب ملک میں سپا کی حکومت ہو گی، چاروں طرف خوشحالی ہو گی امن کا ماحول قایم ہوگا ،لوہیا واہنی کے ضلع صدر راول سنگھ یادو نے کہا ملک و ریاست میں ایک طرف بے روزگاری کا گراف بہت اونچائیوں پر ،اور ایسے وقت میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کا یہ بیان کہ ریاست میں ملازمتیں موجود ہیں ،مگر ملازمت کیلئے اہل لوگ نہیں مل رہے ہیں ،اس بات سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بی جے پی کے تئیں غصہ نظر آنے لگا ہے ،اور اب یہ نوجوان آئندہ انتخاب میں بی جے پی کو بتائیگا ،کہ اس ملک کا وزیر اعظم اوربی جے پی ،حکومت بھی اس ملک کے اقتدار کیلئے نا اہل ہے ،راول سنگھ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو نوکری نہ دے مگر ان کی قابلیت پر شک نہ کر ے ،ان کا مزاق نہ بنائے جنہو نیں اپنا سارا اثا ثہ فروخت کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، ریاست کی حکومت فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہی ہے ،مفاد عامہ کی ترقیات کیلئے یہ حکومت کوشاں نظر نہیں آتی ،صرف اور صرف فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہی ہے ،اور یہ فرقہ پرستی ملک و ریاست کیلئے ایک ناسور ہے ،اب اس ناسور کو ختم کر نے کیلئے سماجوادیوں نے کمر کس لی ہے ،اب یہ سماجوادی ملک اور ملک کے قانون کی بالا دستی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔