پانی میں ڈوب کر چار بچوں کی موت،پورا گائوں سوگوار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

بہارشریف(توصیف جمال)رہوئی تھانہ حلقہ کے پیشور گائوں میں اس وقت ماتمی لہر دوڑ گئی جب ایک ہی گائوں کے چار بچے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے کی شناخت پیشور گائوں کے ہی وکاس کمار، روہت کمار، ابھیشک کمار، سمت پٹیل کے طور کی گئی ہے۔ اس کے متعلق بتایا جاتا کہ یہ تمام بچے غسل کرنے کی غرض سے تالاب میں گئے تھے کہ اچانک وہ گہرے پانی کے زد میں آگئے جسکے سبب اسکی موت واقع ہوگئی۔ مقامی غوتہ خوروں کے ذریعہ لاش کو باہر نکالا گیا اور جیسے ہی مذکورہ خبر کی اطلاع مقامی تھانہ کو موصول ہوئی پولس فوراََ اپنی ٹیم کے ساتھ لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال لے گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ وہیں ممبر پارلیامنٹ کوشلیندر کمار کو جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ویسے ہی انہوں نے سرکاری معاوضے کے طور پر متوفی کے اہل خانہ کو 4؍لاکھ روپئے کا چیک دیکر انکی امداد کی اور اس واقعہ میں انہوں نے غم کا اظہار کیا ۔