پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September-2018

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔ ریڈیو پاکستان نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سلامتی وجوہات اور سفارتی دفتر میں ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات کی غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر حیات کی مداخلت ویانا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب افغانستان حکومت نے کہا کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کی سلامتی کے مکمل انتظامات پر اطمینان تک قونصل خانہ بند رہے گا۔