پاکستان کی آڑ میں چھپنے کی بجائے رافیل پر جواب دے حکومت: کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس نے رافیل طیارہ سودے میں مودی حکومت پر پاکستان کی آڑ میں چھپنے اور سچائی چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں اب گمراہ کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی، اس لئے ملک کو اصلیت بتائی جانی چاہئے۔کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجےوالا نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس معاملے پر مودی حکومت خواہ کتنی بھی دلیل دے اور کیسی بھی نازیبا زبان استعمال کرے، مگر اس سے حقیقت پر پردہ نہیں پڑے گا۔ اس لئے گمراہ کرنے کےبجائے وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ اس سودے میں پبلک سیکٹر کی کمپنی ہندوستان ا يروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو ہٹا کر ایک پرائیویٹ کمپنی کو کس بنیاد پر ٹھیکہ دیا گیا؟۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رافیل گھوٹالے کو سامنے لا رہی ہے اور حکومت سے جواب مانگ رہی ہے، اسی لئے مودی حکومت پاکستان کی آڑ میں چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان کی ڈھال حکومت کو بچا نہیں سکتی، اس لئے اسے بتانا ہوگا کہ رافیل سودے میں ملک کو چونا کیوں لگایا گیا۔ پبلک سیکٹر کی کمپنی ایچ اے ایل کو ہٹا کر رافیل کا ٹھیکہ صنعتکار انل امبانی کی کمپنی کو کیوں دیا گیا۔ مسٹر مودی کو بتانا چاہئے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں یا انل امبانی کے وزیر اعظم ہیں۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اس سودے پر اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینے کے بجائے وزیر خزانہ ارون جیٹلی ناٹک بازی کررہے ہیں۔ رافیل خریداری میں گھوٹالے پر جن سوالات کا جواب مانگا جا رہا ہے، ان پر بی جے پی کے لوگ نامناسب زبان اور گالی گلوج کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان سوالوں کا جواب چاہتا ہے اور حکومت جوابدہی سے بچ نہیں سکتی۔