پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے کانگریس،بی جے پی دونوں ذمہ دار: مایاوتی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونوں کو برابر کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کی منمانی روکنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی منڈی کو حکومت کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہئے۔سابق وزیر اعلی نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ کل منعقد کئے گئے بھارت بند کے لئے کانگریس اور بی جے پی کی حکومتوں کی اقتصادی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ ان کی اقتصادی پالیسیوں نے ملک میں بھارت بند جیسے حالات پیدا کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار سنبھالنے کے محض چھ مہینے کے اندر پٹرول کی طرح ڈیزل کو بھی پرائیویٹ کمپنیوں پر چھوڑ دیا۔کانگریس نے 2010 میں پٹرول سے حکومت کے کنٹرول کو ختم کرتے ہوئے اسے پرائیویٹ کمپنیوں پر چھوڑ دیا تھا ۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پٹرول۔ڈیزل کوسرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے فیصلے کو بڑے اقتصادی اصلاح کے طور پر پیش کیا گیا تھا جبکہ یہ غریب اور کسانوں خلاف لیا گیا فیصلہ تھا۔بی ایس پی سربراہ نے الزام لگایا کہ بی جےپی حکومت کانگریس کی ہر اقتصادی پالیسیوں کو ہی آگے بڑھا رہی ہے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے عوام مخالف فیصلے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے منڈی کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہیے اور سخت پالیسی بنا کر تیل کمپنیوں کی منمانی روکنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں رسوئی گیس ڈیزل اور پٹرول وغیرہ جیسی بنیادی ضروریات کی چیزوں کے مارکیٹ پر حکومت کو اپنا کنٹرول رکھنا ضروری ہے جس سے ملک میں آئین کے مطابق فلاح و بہبود کا نظام قائم ہوگا۔