پیار و محبت کے لئے وقت نہیں: شردھا کپور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ ابھی ان کے پاس پیار و محبت کے لئے وقت نہیں ہے۔

شردھا کی فلم ’استری‘ حال ہی میں منظرعام پر آئی ہے جو کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ان دنوں وہ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں کام کررہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بیک ٹو بیک پروجیکٹ کی وجہ سے ان کے پاس پیار و محبت یا اس موضوع پر توجہ دینے کے لئے بھی وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگر ریلیشن میں جاتی ہیں تو اسے پورا وقت اور توجہ دینا چاہیں گی جو فی الحال ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔ مصروف ہونے کے بعد بھی وہ اپنے لئے تھوڑا بہت وقت نکالنا نہیں بھولتیں۔ان دنوں وہ بیڈمنٹن سیکھ رہی ہیں۔ شردھا یہ گیم سائنا نہوال کی بايوپك کے لئے سیکھ رہی ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ پریکٹس کے لئے وہ روز صبح چھ بجے اٹھ جاتی ہیں۔

شردھا وقت ملنے پر گانے بھی لکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کے لئے موسیقی بھی کمپوز کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم پروجیکٹ سے بریک ملنے پر وہ اپنے گوا کےہالیڈے ہوم میں وقت گذارنا چاہیں گی جسے شردھا نے حال ہی میں خریدا ہے۔