پی ایم جے ای سے 50کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا:نیٹ ہیلتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)صحت کے شعبہ سے منسلک تنٖظیم ہیلتھ کیئر فیڈریشن آف انڈیا(نیٹ ہیلتھ)کے مطابق قومی صحت تحفظ مشن ،آیشمان بھارت کے تحت اتوار کو شروع کئے گئےمرکزی حکومت کے منصوبے ’پردھان منتری جن آروگیے یوجنا(پی ایم جے ای)‘سے ملک بھر کے 50کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچےگا۔

نیٹ ہیلتھ کے ڈائریکٹر دلجیت سنگھ نے آج کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو ایسی صحت بیمہ یوجنا کا تحفہ دیاہے جو ملک بھر میں 50کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی۔گزشتہ 15اگست کو کئے گئے اعلان کے مطابق اس یوجنا کو پہلے 25ستمبر کو شروع کیا جانا تھا لیکن طے تاریخ سے دو دن پہلے اسے نافذ کرنے اور شروع کرنےکےلئے جھارکھنڈ کو منتخب کرنےسے حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی مستعدی ظاہر ہوتی ہے۔