چاقو کے حملے میں سات افراد زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

پیرس ،( اے یوایس ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے بتایا ہے کہ چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں سات افراد کو زخمی کر دیا ہے جن میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔حملہ آور کی شناخت افغا نستان کے باشندے کے طور پر کی جا رہی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلا عات میں بتایا گیا ہے کہ اس کے دہشت گر دانہ حملہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں ۔بہت سی خبروں میں بتایا گیا ہے زخمیوں میں دو برطا نوی سیاح بھی شامل ہیں۔یہ حملہ فرانسیسی دارا لحکو مت کے شمال مشرقی 19 ویں ضلعے میں ایک نہر کے کنا رے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوا۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے انجان لوگوں کو نشانہ بنایا اور پہلے پہل دو مرد اور ایک خاتون کو کوائی دا لور میں ایم کے2 سینیما کے قریب نہر کے کنارے چاقو مارا۔بہت سے لو گ جو اس وقت وہاں ‘پیٹینکا’ کھیل رہے تھے انھوں نے حملہ آور پر گیند ماری تاکہ وہ انھیں رو ک سکے۔پیٹینکا ایک فرانسیسی کھیل ہے جس میں سٹیل کی اندر سے خالی بڑی گیند کو لکڑی کی چھو ٹی گیند کے نزدیک تر پہنچانا ہوتا ہے ۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ جب حملہ آور کو گیند لگی تو اس نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ اس کے بعد اس نے کوچہ ہنری نوگریس پر مبینہ طور پر دو برطانوی سیاحوں پر حلمہ کر دیا۔برطانو ی وزرات خارجہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا: ‘ہم فوری طرح پر اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ہم فرانسیسی حکام سے رابطے میں ہیں۔ فرانسیسی پولیس ذرائع نے بتایا: ‘ابھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے جس سے یہ طے کیا جا سکے کہ یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ تھا۔