Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018
بیجنگ – (رائٹر) چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی ‘ریڑھ’ ہے۔
چین کے ایک روزہ دورے پر آئے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر زانگ ?و?س?ا نے گزشتہ روزکہا کہ دونوں ملک ‘سدا بہار’ اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔
چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر زانگ نے کہا، “چین-پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی ‘ریڑھ’ ہیں۔ دونوں ممالک کی فوج کو آگے تمام شعبوں میں عملی تعاون پر توجہ دینی چاہئے۔ مختلف حفاظتی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھنے اور باہمی مفادات کی حفاظت کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے۔