کرن جوہر کے ساتھ پھرسے کام کرنے کےلئے قرینہ پرجوش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

ممبئی(یواین آئی)مشہور اداکارہ قرینہ کپور فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ پھر سے کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔قرینہ نے کرن کی ‘کبھی خوشی کبھی غم ،قربان اور گوری تیرے پیار میں ‘فلموں میں کام کیا ہے۔قرینہ اب کرن کی آنے والی فلم ‘تخت میں کام کرنے والی ہیں۔تخت میں ان کے علاوہ رنویر سنگھ،بھومی پیڈنیکر،عالیہ بھٹ،انل کپور،وکی کوشل اور جہانوی کپور کا بھی اہم رول ہے۔بتایا جارہا ہے کہ تخت ایک خاندان،لالبچ،دھوکہ ،محبت اور جانشینی کی کہانی ہے۔قرینہ نے کہا،میں کرن اور رنویر کے ساتھ فلم کرنے کےلئے پرجوش ہون۔میں نے رنویر کے ساتھ کام نہیں کیا ہے لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں ۔رنویر کے ساتھ فلم تخت میں کام کرنا واقعی قابل احترام ہے۔فلم تخت 2020میں ریلیز ہوگی۔