کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

ممبئی۔ (یو این این ) اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی جسکی ریکارڈنگ کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔قریبی ذرائع نے بتایا کرن جوہر کے شو کالنگ کرن کی طرح یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جائیگا جسکے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جسکے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔