کسی بھی لحا ظ سے شاہ رخ خان پر انحصار نہیں کرتی: گوری خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

ممبئی،۲۱؍ستمبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی لحا ظ سے شاہ رخ خان پر انحصار نہیں کرتی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گوری خان نے شاہ رخ خان پر انحصار ہو نے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر جواب دیتے ہو ئے کہا کہ نہ وہ جذباتی لحاظ سے اور نہ ہی کسی اور طرح سے شاہ رخ خان پر انحصار نہیں کر تیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کو تحفہ دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ میرا ان کوجگہ دینا ہی تحفہ ہے۔واضح رہے کہ گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہو نے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔