کوریا اوپن میں ہندوستان کی قیادت کریں گے سائنا اور سمیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

سولہ ،(آئی این ایس انڈیا) سائنا نہوال اور سمیر ورما منگل سے یہاں شروع ہو رہے 600000 ڈالر انعامی کوریا اوپن ورلڈ ٹور سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد جاپان اوپن میں نہیں کھیلنے والی سائنا گزشتہ ہفتے چین اوپن کے پہلے راؤنڈ کی شکست کی مایوسی کو بھلانا چاہیں گی۔وہ پہلے دور میں کوریا کی کم ہو من سے بھڑیں گی۔ دنیا کی 10 ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے اس سال بڑے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کی ہے۔انہوں نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کے بعد جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔بی ڈبیلیو ایف مقابلوں میں حالانکہ سائنا کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہے۔سائنا کی راہ حالانکہ آسان نہیں ہوگی اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جاپان کے تیسری نمبر کے کھلاڑی کی نوجومی اوکوہارا سے ہو سکتا ہے۔جاپان اور چین میں گزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل دو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے بعد کدامبی سری کانت کوریا اوپن سے ہٹ گئے ہیں جس سے مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کی قیادت سمیر ورما کریں گے۔