گیس سلینڈر لیک ہونے سے گھر میں لگی آگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے مخدوم پور گاؤں میں گیس سلینڈر لیک ہونے سے کھانا بنارہی خاتون بال بال بچ گئی وہیں اس حادثہ میں خاتون کا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ حادثہ میں خاتون کو 50ہزار کا نقصان پہنچا ہے آگ سے گھر کے ساتھ ساتھ گھر میں رکھے فرنیچر کپڑے اور نقد روپے بھی جل کر راکھ ہوگئے ۔ متاثرخاتون میرن نے بتایا کہ وہ گذشتہ سال اجوالا یوجنا کے تحت بھارت گیس کاکنکشن لیا اور گذشتہ رات گھر میں کھانا بنارہی تھی اسی دوران گیس کے نوجل پائپ کے ساتھ آگ اٹھنی شروع ہوئی خاتون جب تک کچھ سمجھتی تب تک آگ پھیلنے لگی اور خاتون نے کسی طرح اپنی جان بچائی خاتون نے اس معاملےکو لے کر انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح پھلکاتھانہ حلقہ کے ہتھوارا پنچایت کے امول گاؤں کے ڈمریا ٹولہ میں دن میں کھانا بنانے کے دوران ایک ہی خاندان کو تین گھر جل کر خاک ہوگیا۔ جبکہ اس آتشزدگی میں 25ہزار نقد ، ہزروں روپے مالیت جل کر راکھ ہوگیا۔ متاثررسجیندر مہتو ، یوگیندر مہتو، سکنڈر مہتو نے بتایا کہ تینوں بھائی ٹین کا گھر تھا کھانا بنانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ ہم لوگ گھر میں نہیں تھے دیکھتے ہی دیکھتے سبھی گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ اطلاع پاکر مکھیارہنما اروند کمار ، ساجد عالم، ودیگر ملازمین جائے وقوع پر پہنچ کر آگ سے متاثر خاندان سے مل کر سرکاری معاوضہ دلانے کی بات کہی۔