ہانگ کانگ کو شکست دینے میں ہندوستان کے پسینے چھوٹے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018

دبئی – (یواین آئی) رینکنگ میں دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان نے کمزور تصور کی جانے والی ہانگ کانگ کے چیلنجنگ اسکور پر بمشکل 25 رن سے جیت حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کرکٹ کے گروپ اے سپر -4 میں جگہ بنائی ۔

ہانگ کانگ شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گیا لیکن اس نے اپنے کھیل سے سب کا دل جیت لیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کو اس چیلنجنگ جیت کے بعد اپنی روایتی حریف پاکستان کے خلاف مقابلے کے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا۔